پیر 27 دسمبر 2021 - 16:03
برادر مظہر عباس رضوی جے ایس او پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے صدر منتخب

حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ ڈویژنل جعفریہ طلباء کنونشن جامع مسجد علی (ع) بھٹائی ٹاؤں حیدرآباد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد / جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ ڈویژنل جعفریہ طلباء کنونشن جامع مسجد علی (ع) بهٹائی ٹاؤں حیدرآباد میں منعقد ہوا۔جس میں شیعہ علماء کونسل ڈویژن حیدرآباد کے صدر علی محمد شاکر، صوبائی سینیئر نائب صدر مولانا سید عزیز اللہ شاہ رضوی و صوبائی رہنماء مولانا کرم علی حیدری المشہدی صاحب، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری برادر وجاہت پہلوانی، سابق مرکزی صدر برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے خطاب کیا اور تنظیمی، دینی، فکری و علمی موضوعات پر طلباء سے گفتگو کی۔

ڈویژنل کنونشن میں خصوصی شرکت مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی نے کی۔ڈویژنل کنونشن میں اراکین مجلس عمومی سے سابق ڈویژنل صدر و رکن ڈویژنل مجلس مشاورت کمیٹی برادر ذیشان پتافی نے حلف لیا، اور آخر میں اراکین مجلس عمومی کی اکثریت رائے سے برادر سید مظہر عباس رضوی حیدرآباد ڈویژن کے اگلے تنظیمی سیشن ۲۰۲۲-۲۴ کیلئے حیدرآباد ڈویژن کے صدر منتخب ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha